نوازشریف نے عوام کےدکھوں پر اپنےذاتی دکھ قربان کر دئے ۔۔۔!!! مریم نواز کا ملتان جلسے سے خطاب ، نوازشریف کا پیغام پہنچا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز نے ملتان جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے عوام کےدکھوں پر اپنےذاتی دکھ قربان کر دئے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف نے کہا عوام کےدکھوں پر اپنےذاتی دکھ قربان کرتا ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 22کروڑعوام کےدکھ کےسامنے ہمارےدکھ کچھ بھی نہیں ۔ پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتی ہوں اور اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کاخیر مقدم کرتی ہوں۔ سٹیڈیم کوتالےلگا دیےگئے،کارکنوں پرظلم ہورہا ہے۔ چادراورچاردیواری کی پامالی ہورہی ہے۔ ان کا پاکستان کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نےکہاجلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی۔ ہمارےنہتےکارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں۔