بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ! آصفہ بھٹو نے جلسہ گاہ پہنچتے ہی میدان مار لیا

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کا ملتان میں پاور شو، آصف بھٹو اس وقت جلسہ گاہ پہنچ چکی ہیں۔ آصفہ بھٹو نے جلسہ گاہ میں پہنچتے ہی شرکاء کا لہو گرما دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف بھٹو ایک ریلی کی صورت جلسہ پہنچی، سارے راستے وہ کارکنان سے خطاب کرتی ہوئی نعرے لگاتی رہیں کہ “چلو چلو!جلسہ گاہ چلو”۔جلسہ گاہ پہنچتے ہی آصفہ بھٹو نے شرکاء کا لہو گرمایا ،ہاتھ بڑھا کر وہ شرکاء کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں جبکہ انکی جانب سے اشاروں سے شرکاء کو یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ ماسک کو لازمی پہنیں ۔

انہوں نے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ بالکل اپنی شہید والدہ جیسی لگ رہیں ہیں۔ اسٹیج پر پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت انکے ساتھ موجود ہے لیکن نہ انکے ہاتھ میں پرچی ہے اور نہ ہی وہ کسی سے ہدایات لے رہی ہیں۔

اس سے قبل جب وہ ریلی کی قیادت کر رہی تھیں تو انہوں نے شرکاء سے مختصر خطاب بھی کیا۔دوسری جانب مریم نواز بھی گھنٹہ گھر چوک میں پہنچ چکی ہیں اور جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔