بریکنگ نیوز: صحافی ولی خان بابر کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سُنا دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) اینٹی ٹیرر کورٹ کی خصوصی عدالت نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے کیس کا فیصلہ سُنا دیا۔

عدالت نے رپورٹر ولی خان بابر اور سابق پبلک پراسکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کو ختم کرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے MQM کے دو کارکنوں کو جرمانے اور عمر بھر قید کی سزا دے دی۔

عدالت نے ایم کیو ایم ملزمان کاظم رضا اور نعمان پر 3،3لاکھ جرمانہ عائد کیا۔ دونوں ملزمان کو رینجرز کے اپریشن میں پکڑا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران دونوں نے اپنے جرم کا اقبال کیا تھا۔