پنجاب پولیس میں افسران کی ترقیاں ۔۔۔ نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے پولیس افسران کو بڑی خوشخبری سنا دی۔پنجاب حکومت نے 4پولیس افسران کو ترقی دیتے ہوئے ایس پی بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 4پولس افسران کو ترقی دے کرایس پی کے عہدے دے دیے۔ترقی حاصل کرنے والے افسران میں زوہیب نصراللہ رانجھا،بشریٰ جمیل ،عمارہ شیرازی اور کامران حامد شامل ہیں ۔

چاروں افسران کو ترقی کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔مزکورہ پولیس افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پنجاب میں ہی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔