کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈز۔۔!!! پیسہ کتنا اور کہاں خرچ ہوا؟رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سےکورونا وائرس ایمرجنسی فنڈز قائم کیا گیا۔محکمہ مالیات سندھ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے اخراجات سےمتعلق تمام تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ مالیات سندھ کی طرف سے جاری رپورٹ میں 10مارچ سے17نومبر تک کے تمام اعدادوشمار بیان کیے گئے ہیں ۔رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ سندھ میں رواں سال فروری میں کورونا وبا ء کے مریض سامنے آئے جس کے بعد سندھ حکومت نے 19مارچ کو کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ قائم کیا۔

رپورٹ میں محکمہ مالیات سندھ کے مطابق 30جون تک فنڈ میں 3ارب64کروڑ44لاکھ کی رقم جمع ہوئی۔آلات خریداری،فیلڈ آئیسولیشن سینٹر پر ایک 1ارب21کروڑ48لاکھ سے زائد خرچہ آیا،اس دوران 3کروڑ56لاکھ روپے کے عطیات بھی موصول ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس فنڈ میں اس وقت 93کروڑ47لاکھ26ہزارسے زائد رقم موجود ہے۔