تعلیمی اداروں کے حوالے سے حکومت کا نیا پلان سامنے آگیا۔۔!!! کب سے کُھلیں گے؟ شفقت محمود نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں کے حوالے سے حکومت کا نیا پلان سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے انتا عرصہ بند رکھنے کے بعد دوبارہ

بند کرنے کا فیصل مشکل تھا کیونکہ تعلیم سلسلہ بہت مشکل سے دوبارہ شروع ہوا تھا، یونیورسٹیاں معمول پر آئیں۔

لیکن حالات ایسی بن گئے کہ بچوں کی صحت سب سے اہم تھی جس کی بناء پر درسگاہوں کو بند کرنا پڑا۔ دس جنوری تک تعلمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا 11جنوری سے تمام ادارے کھول دیے جائیں گے، لیکن جنوری کے پہلے ہفتے میں حالات کا جائزہ لیں گے۔ تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔