اسلام آباد (ویب ڈیسک) گیلپ پاکستان کی جانب سے نومبر 2020 کا پاکستان کے ٹاپ 5 ٹی وی چینلز کے پروگرامز کا موازنہ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کو ٹی وی پروگرامز میں سب سے زیادہ نمائندگی ملی جبکہ مسلم لیگ ن نمائندگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہی۔
#PTI was the most represented political party on 4 of the 5 major news channels including #ARY, #SAMAA, #GEO and #Dunya News in October 2020.
Read full report: https://t.co/p401aadhYh pic.twitter.com/qjPD0hxCJv— Gallup Pakistan (@GallupPak) November 27, 2020
ٹی وی ٹاک شوز میں دنیا نیوز پر تحریک انصاف کی نمائندگی سب سے زیادہ رہی۔ دنیا نیوز کے پروگرامز میں تحریک انصاف کی شمولیت 79 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔ مسلم لیگ ن کو ساڑھے 12 فیصد اور پیپلز پارٹی کو چار اعشاریہ 17 فیصد نمائندگی ملی۔
سماء ٹی وی کے پروگرامز تحریک انصاف کی شمولیت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ سما میں پی ٹی آئی کو 45 اعشاریہ 45 ، مسلم لیگ ن کو 40 اعشاریہ 91 اور پیپلز پارٹی کو 13 اعشاریہ 64 فیصد نمائندگی ملی۔
جیو نیوز کے پروگراموں میں بھی تحریک انصاف نے بھرپور شرکت کی ۔ اس کے پروگرامز میں تحریک انصاف نے 44 اعشاریہ 79 فیصد ، مسلم لیگ ن نے 41 اعشاریہ 94 فیصد اور پیپلز پارٹی نے 11 اعشاریہ 83 فیصد شرکت کی۔
تحریک انصاف کو زیادہ نمائندگی دینے والے چینلز میں اے آر وائی نیوز کا چوتھا نمبر رہا۔ اے آر وائی کے پروگراموں میں تحریک انصاف کی 42 اعشاریہ 48 ، مسلم لیگ ن کی 37 اعشاریہ 17 اور پیپلز پارٹی کی نمائندگی 18 اعشاریہ 58 فیصد رہی۔
ایکسپریس نیوز نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو اپنے پروگرامز میں برابر کی نمائندگی دی۔ اس چینل پر دونوں بڑی پارٹیوں کی نمائندگی 32 اعشاریہ 65 فیصد رہی جبکہ پیپلز پارٹی کو 26 اعشاریہ 53 فیصد نمائندگی ملی۔