You are here
Home > پا کستا ن > طلباء کے لیےبڑی خوشخبری: آئندہ سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں کون کون سے پیپر نہیں لیے جائیں گے؟ اعلان کردیا گیا

طلباء کے لیےبڑی خوشخبری: آئندہ سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں کون کون سے پیپر نہیں لیے جائیں گے؟ اعلان کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کےمطابق محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ۔ پریکٹکلز سے متعلق نوٹیفیکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔

تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکیٹکلز کے نمبرز دیئے جائیں گے ۔ حکام کا کہناہے کہ پریکٹیکلز نہ لینے کا فیصلہ پرموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ عالمی وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل ایک بار پھر سے رک گیا ہے امتحانات کب لینے یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے ۔


Top