You are here
Home > پا کستا ن > حکومت نے تاجر برادری کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

حکومت نے تاجر برادری کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجروں کا دباؤ کام کر گیا، بالاخر حکومت نے تاجر برادری کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ بھر کی مارکیٹوں کو رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ سندھ میں اب سے مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی ۔ مارکیٹس کی تنظیمیں، دکان مالکان اور شہری کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں، اور دکان پر جانے والے تمام افراد اور دکاندار ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ‘‘۔


Top