جوانی لوٹ آئی۔۔!! 47سالہ خاتون یہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ جوان ہوتی جارہی ہے۔۔۔ مگر کیسے؟ بڑا راز جانیے

اوٹاوا (ویب ڈیسک) لوگوں کی عمر آگے کی طرف بڑھتی ہے اور وہ بڑھاپے کی طرف جاتے ہیں لیکن کینیڈا کی شہری یہ خاتون 47سال کی عمر میں اتنی نوجوان نظر آتی ہے کہ لوگ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ اس کی عمر بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہے اور یہ خاتون واپس جوانی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اونٹاریو کی رہائشی اس خاتون کا نام الیشا شوروٹھ ہے جو اس وقت 47سال کی عمر میں 30سال کی عمر سے زیادہ جوان اور خوبصورت نظر آتی ہے۔ الیشا نے گزشتہ دنوں اپنی حالیہ تصویر کے ساتھ 30سال عمر کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے کہ کس طرح الیشا 30سال کی نسبت اب زیادہ جوان اور خوبصورت نظر آ رہی ہے۔ الیشا نے لوگوں کے سوالات پر اپنی دیرپا جوانی اور خوبصورتی کا راز انہیں بتا دیا۔ الیشا نے بتایا کہ میری عمر 26سال تھی جب میرے والد کا ذیابیطس کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ تب میں نے خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور باقاعدگی سے ورزش کرنے لگی۔ جب میری30سال ہوئی تب تک مجھ میں فٹنس اور ورزش کے متعلق ایک حقیقی جذبہ پیدا ہو چکا تھا۔ 42سال کی عمر میں میں نے اپنے پہلے فٹنس مقابلے میں حصہ لیا۔ تب سے میں ہر سال ایسے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہوں۔ فٹنس اور ورزش کے ساتھ یہی میری لگن ہے جس کی وجہ سے میں آج بھی جوان اور خوبصورت نظر آتی ہوں۔واضح رہے کہ الیشا اب فٹنس کوچ بھی بن چکی ہے اور لوگوں کو اس کی تربیت دیتی ہے۔