You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا حکم نامہ واپس، ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

بریکنگ نیوز: کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا حکم نامہ واپس، ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے بلوچستان کے دارالحکومت میں تجارتی اوقات کار محدود کرنے کا حکم نامہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود تجارتی مراکز و تفریحی مقامات معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب

سے احکامات واپس لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق شادی ہال بھی حسب معمول کھلے رہیں گے۔اس سے قبل کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے تجاری مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت شاپنگ مال اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے تھے جبکہ شادی ہالز رات 11 بجے، پارکس شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔خیال رہے 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 164ہوگئی جبکہ کورونا کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


Top