بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون افسر اے ایس پی تعینات

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر پری گل ترین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کوئٹہ کینٹ تعینات کردیا گیا۔ پری گل ترین بلوچستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر تعینات ہوئی ہیں۔ پری گل ترین کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے اور وہ سینٹرل سپیریئر

سروسز (سی ایس ایس) امتحان پاس کرکے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں شامل ہونے والی صوبے کی پہلی خاتون بھی ہیں۔