ملک میں منشیات کا سب سے زیادہ استعمال کس شہر میں ہو رہا ہے؟ وفاقی وزیر کے ہوشربا انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعطم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے سب سے خطرناک شہر کراچی ہے اور ملک میں ہر قسم کی 90 فیصد سے زائد منشیات افغانستان سے آرہی ہے۔ڈان نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں

منشیات کا استعمال کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کراچی میں سب سے زیادہ منشیات کا استعمال ہوتا ہے اور کراچی میں بھی تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ منشیات استعمال ہورہی ہیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں 30 سال سے کم عمر 65 فیصد طلبہ اور طالبات منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں میں منشیات کا استعمال زیادہ ہے اور لڑکیوں کی سب سے زیادہ تعداد یونیورسٹیز میں منشیات کا استعمال کر رہی ہے۔وفاقی وزیر اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کا منشیات کے عمل میں ملوث ہونا پریشان کن بات ہے۔وزیر برائے انسداد منشیات نے کہا کہ منشیات کا سب سے زیادہ استعمال کراچی میں ہو رہا ہے، تعلیمی اداروں میں آئس اور سینتھٹک کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹافیوں اور کھانے کی ہر چیز میں منشیات ڈال کر استعمال کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے ڈرگ پالیسی لا رہی ہے کیوں کہ بارڈرز کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہے۔