لاہور(ویب ڈیسک)فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے کی کوشش کروں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں کہا کہ اپنے قائد
I am greatly humbled and honored with the confidence that my great leader Imran Khan has shown in myself and my ability. I am also deeply thankful to the honourable CM Punjab for making me a part of his team. I will do my level best to honour this call to duty. pic.twitter.com/97OhvWKx1d
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 2, 2020
عمران خان کی شکر گزارہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بھی ممنون ہوں، میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے کی پوری کوشش کروں گی۔ خیال رہے کچھ دیر قبل فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سے ہٹا کر ڈاکٹرفردوس عاشق کو معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کی معاون خصوصی بھی رہ چکی ہیں۔