بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما نامعلوم ملزمان کے حملے سے زخمی، تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور(ویب ڈیسک) تھانہ مُغلپورہ کے علاقے انجن شیڈ میں پی ٹی آئی رہنما طارق خان کو نامعلوم ملزمان نے اٹیک کرکے شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مُغلپورہ کے علاقے انجن شیڈ میں دُکان کی لیز کے تنازعہ پر ملک حامد نے اپنے بیٹوں ملک ماجد اور ملک واجد اور چند نامعلوم افراد سے مل کر لوہے کے راڈوں اور چاقو سے پی ٹی آئی رہنما یو سی 118طارق خان کو زخمی کر دیا۔