بریکنگ نیوز: (ن) لیگ کی کشتی اختلافات کے بھنور میں پھنس گئی۔۔۔ معتبر رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے پر غور، پی ٹی آئی سے رابطے تیز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی کشتی اختلافات کے بھنور میں پھنس گئی۔ (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالقیوم اور صلاح الدین ترمذی پارٹی چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ راجہ ظفر الحق ، سینیٹر عبدالقیوم اور صلاح الدین ترمذی کو تحفظات ہیں۔ تینوں رہنماؤں کو پارٹی بیانیے پر تحفظات ہیں۔ زرائع نے مزید بتایا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے کئی بار سرخ لکیر پار نہ کرنے کی درخواست کی۔ تینوں رہنماؤں نے پارٹی اجلاسوں سے بھی منہ موڑ لیا۔

جس پر تینوں رہنماؤں کی باتوں کو نظر انداز کیا گیا۔ دل برداشتہ ہوکر ناراض لیگی رہنماؤں نے پارٹی اجلاسوں سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ ذرائع کے مطابق صلاح الدین ترمذی نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطے تیز کر لیے ہیں۔

دوسری جانب عبدالقادر بلوچ بھی بول پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کیخلاف بات کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لینا چاہیے۔ ملک سے وفاداری کا حلف اُٹھایا، شریف خاندان کے ساتھ نہیں۔