
کراچی (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے مسلم برادر ملک شام کو طبی سامان کی امداد بھجوائی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے برادر ملک شام کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ سامان دوست ملک شام روانہ کر دیا گیا ہے۔
امدادی سامان میں دو لاکھ پچاس ہزار فیس ماسک اور پچاس ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔ امدادی سامان میں پچاس ہزار گاؤن، پچاس ہزار کے این 95 فائیو ماسک اور پچاس ہزار عینکیں بھی شامل ہیں۔