You are here
Home > پا کستا ن > (ن) لیگ کا کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

(ن) لیگ کا کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے رکن اسمبلی ایاز صادق کے خلاف منفی مہم چلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے زیراثر غداری کے اوچھے بیانیے کا پر چار شکست خوردگی کی علامت ہے۔

جاتی عمرہ لاہور میں ن لیگ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی،مریم نواز، ایازصادق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی اور ملک میں بیروزگاری، معیشت اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پرتشویش کا اظہارکیاگیا۔

اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، بھارتی میڈیا کے زیر اثر غداری کے اوچھے بیانیے کا پرچار شکست خوردگی کی علامت ہے اور ایسے ہتھکنڈے عوام کی توجہ مہنگائی اور حکومتی کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں کے لیے کارکنان کو فعال کیاجائے گا اور مسلم لیگ ن مستقبل میں مزید قوت سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو جیل میں قانونی سہولیات نہ دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی آئی جی جیل خانہ جات کو دھمکی کی بھی مذمت کی گئی۔


Top