کل سے کون سی نئی تحریک کا آغاز ہونے جا رہا ہے؟ مریم نواز نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل سے شیر جوان تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ آپ کی تحریک ہے۔ آپ جو قوم کا بازو، قوم کی

آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کل آپ کے اجداد قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہر اول دستہ تھے۔آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کےلئے میدان میں آنا ہے۔اٹھیے! اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کےلئے اس تحریک کا حصہ بنیے۔ اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے ۔