کپتان کا یار چھا گیا۔!! پنڈی بوائے عوام کی آواز بن گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے نے 4 مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بات ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کوئٹہ سے چمن تک چلنے والی مسافر ٹرین 10 نومبر سے بحال کر دی جائے گی۔ وزیرِ ریلوے نے مزید بتایا کہ راولپنڈی ریل کار 30 نومبر سہہ پہر ساڑھے 4 بجے سے چلنا شروع ہو جائے گی۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد ریل کار اور کوہاٹ ریل کار بھی 30 نومبر کو بحال ہو جائیںگی۔