بریکنگ نیوز: مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن تحریک کو کمر توڑ جھٹکا ۔۔۔۔ نامور اور قد آور سیاستدان نے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑ دیا ، بڑا اعلان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق (ن) لیگ میں دراڑ پڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر عبد القادر بلوچ مستعفی ہوگئے۔

قادر بلوچ نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ عبدالقادر بلوچ (ن) لیگی دور میں وفاقی وزیر رہے۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد اختلافات پیدا ہوئے۔مسلم لیگ (ن) بلوچستا کے صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ مستعفی ہوگئے، کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں نواز ثنا اللہ زہری کو مدعو نہ کرنے پر عبدالقادر بلوچ ناراض تھے۔

جس کی بناء پر وہ بھی جلسے میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ لیگی مرکزی قیادت ثنااللہ زہری کو جلسے میں مدعو نہیں کرنا چاہتی تھی۔پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ ثنااللہ زہری ڈھائی سال ملک میں نہیں تھے، جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے۔ شاہد خاقان نے ثنااللہ زہری کو جلسے میں مدعو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔