’’ہم ایاز صادق کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ بات بہت دور تک جا نکلی۔۔۔ انتہائی اہم شخصیت سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر پہنچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان (ن) لیگی رہنما ایاز صادق کے گھر پہنچ گئے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایاز صادق سے ملاقات کی۔ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایاز صادق کے گھر گئے۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کی تحریک بارے مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں راناثنااللہ، مولانا اسعد محمود اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ۔ اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے۔