آرمی چیف سے لیکر فوجی تک سب غصے میں : ایاز صادق کے متنازعہ بیان کا خوفناک نقصان سامنے آگیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور صورتحال سے جوڑنے کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے جمعرات کو

راولپنڈی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک بیان دیا گیا اور معاملے کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس پر میں ریکارڈ کی درستگی کیلئے بات کرنا چاہتا ہوں۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخارنے کہا کہ بھارت نے 26جنوری کو ناصرف منہ کی کھائی بلکہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بدحواسی کے عالم میں پہاڑوں پرہتھیار گرائے جبکہ پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کو جواب دیا، دشمن کے 2جہاز گرائے، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا،افواج پاکستان کے چوکنا اور بروقت رسپانس نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا،اس فیصلے میں تمام سول اور ملٹری قیادت یکجا تھی، پاکستان کی قیادت اور افواج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار تھی، دشمن ساری کارروائی کے دوران اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی اور عجلت میں اپنے ہی ہیلی کاپٹر گرایا،اللہ کی مدد سے ہمیں دشمن پر واضح فتح نصیب ہوئی جسے نہ صرف پوری دنیا نے تسلیم کیابلکہ خود بھارتی قیادت نے اس شکست کا جواز رافیل طیاروں کی عدم دستیابی پر ڈال دیا میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس کامیابی سے ناصرف بھارت کی کھوکھلی قلعی دنیا کے سامنے کھل گئی بلکہ پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا اور افواج سرخرو ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاکستان نے امن کوموقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے،

یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ہے پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کو ایک موقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، ابھی نندن کو رہا کرنے کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا افسوسناک ہے۔ہم سب کو انتہائی ذمہ داری سے آگے بڑھنا ہو گا،افواج پاکستان قوم کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائے گی اور ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر بابر افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ بیان بازی کے معاملہ پر فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے، سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے،آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرسے پوچھا گیا کہ کیا فوج کو نشانہ بنانے کی صورتحال پر ہرٹ ہوئے ہیں؟ جس کے جواب انہوں نے کہا سوال ہرٹ کا نہیں، فوج میں شدید غصہ ہے۔فوج کے رینکس اینڈ فائل کو الگ نہیں کر سکتے۔ موجودہ بیان بازی کا معاملہ فوجی قیادت سے لیکر سپاہی تک تمام رینکس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے۔سابق گورنر محمد زبیر کا دعوی غلط ہے، آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے۔ پاک فوج ہرسطح پر متحد ہے۔