اسلام آباد: فرانسیسی سفارتخانے پر حملہ! پولیس کی دوڑیں

اسلام آباد)نیوز ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیا گیا ، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا، یہ احتجاج ریڈ زون میں کیا گیا، مظاہرین آبپارہ چوک پر کنٹینرز ہٹا کر فرانسیسی

سفارتخانے کی جانب گامزن ہیں، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی ہے۔پولیس نے سفارت خانے کی جانب جانے والے راستے سیل کر دئیے جبکہ احتجاجی مظاہرین کنٹینر پر چڑھ گئے۔ ریڈ زون میں پولیس کی مزید بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔