حُرمت رسولﷺ پر سب کچھ قربان! پاکستان کا فرانس کو بڑا جھٹکا ، ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فرانس میں چھپنے والے حالیہ گستاخانہ خاکوں اور ان سے متعلق فرانسیسی صدر کے بیان پر پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں تناؤ کی وجہ سے پاکستان نے فرانس کمپنی کے ساتھ ہونے والا ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا تھا۔

پاکستان نیوی نے اپنے ہیلی کاپٹرز کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا جو فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ائیربس کو ملنے کے امکانات روشن تھے مگر اسلاموفوبیا کی حالیہ لہر نے فرانس کے یورپ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ حالیہ صورتحال کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایئر بس کمپنی کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ اب منسوخ اور اس کمپنی کو ٹینڈر کے عمل سے باہر کر دیا گیا ہے۔اس معاہدے کی منسوخی نے پاکستان کو ایک ‘مشکل وقت’ میں فیصلہ کرنے کی صورتحال پر لاکھڑا کیا تھا کیونکہ ڈیل کی منسوخی سے پاکستان کے پاس اب دو آپشنز بچے ہیں اور اسے چینی ساختہ Z-20F اور امریکی S-70B سی ہاک ہیلی کاپٹرز میں سے کسی ایک کا مشکل انتخاب کرنا ہو گا۔


یاد رہے کہ پاکستان ان مسلم ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اسلام مخالف بیانات اور پیغمبر اکرمؐ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ سخت پیغام دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اس اقدام کی نہ صرف سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، بلکہ انہوں نے عالمی رہنماؤں کو بھی خط لکھا ہے ، جس میں توہین مذہب کی مذمت اور مجرمانہ عمل کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا گیا ہے۔