You are here
Home > پا کستا ن > بس بہت ہوا اب اور نہیں : رانا ثنا ء اللہ ان ایکشن ، اپنے استعفے کے متعلق بڑا اعلان کردیا ،ن لیگ میں ہلچل مچ گئی

بس بہت ہوا اب اور نہیں : رانا ثنا ء اللہ ان ایکشن ، اپنے استعفے کے متعلق بڑا اعلان کردیا ،ن لیگ میں ہلچل مچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرے سیاسی پیر نواز شریف ہیں چنانچہ میں کسی اور پیر کے کہنے پر مستعفی نہیں ہوں گا۔نجی نیوز چینل سے بات کر تے ہوئے وزیر قانون رانا ثنا نے واضع کیا کہ میں کسی پیرکے کہنے پر وزیر نہیں بنا تھا بلکہ نواز شریف نے مجھے وزیر بنایا ہے

البتہ اگر وہ کہیں گے تو میں ضرور مستعفیٰ ہو جاؤں گا اور کسی کے کہنے پر تو کبھی مستعفی نہیں ہوں گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیرحمید الدین سیالوی بزرگ ہستی ہیں اور عمر رسیدہ و پیر شخصیت ہونے کی وجہ سے اُن کا احترام کرتا ہوں تاہم پیرصاحب کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی جا رہی ہے اور علاقے میں اُن کی حیثیت کو استعمال کیا جارہا ہے جس پر سیالوی صاحب کو سوچنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ سیال شریف کی درگاہ کا احترام جگہ لیکن پیرحمید الدین سیالوی کی مخالفت سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ گزشتہ برس پیرحمید الدین سیالوی صاحب کی مخالفت کے باوجود ہمارا ایم این اے الیکشن جیتنے میں بآسانی کامیاب ہوگیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہرالقادری کو چاہیے کہ وہ باقر نجفی رپورٹ کو تحمل سے پڑھیں جس میں یہ کہیں نہیں لکھا ہوا ہے کہ فائرنگ میرے حکم پرکی گئی تھی یا وہاں جو کچھ ہوا اُس کا ذمہ دار میں ہوں۔خیال رہے سیال شریف کی روحانی شخصیت حمید الدین سیالوی نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا جس کی عدم منظوری کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حامی اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق عنقریب ایک جلسہ عام میں اعلان کریں گے۔


Top