بریکنگ نیوز: فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف پاکستان کی سینٹ نے مسلم امہ کا دل جیت لینے والا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف سینیٹ میں قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس جاری ہے،جس میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی ،قراردادقائدایوان ڈاکٹرشہزادوسیم نے پیش کی ،قراراداد کے متن میں کہاگیاہے کہ حضرت محمد کیلئے ہماری محبت ایمان کاحصہ ہے، کوئی مسلمان نبی کریم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا

،ایسے اقدامات کوحکومتی سرپرستی حاصل ہوناافسوسناک ہے،اس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،بین الاقوامی برادری ایسے اقدامات روکنے کیلئے کرداراداکرے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ قراردادکی کاپی پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیرکے حوالے کی جائے،جماعت اسلامی کے امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ فرانسیسی سفیرکوملک سے نکالناچاہئے،پاکستان کوفرانسیسی مصنوعات کابائیکاٹ کرناچاہئے۔