You are here
Home > پا کستا ن > بلوچستان کی آزادی سے متعلق بیان کا اصل مقصد یہ تھا کہ ۔۔۔ شاہ اویس نورانی کھل کر سامنے آ گئے

بلوچستان کی آزادی سے متعلق بیان کا اصل مقصد یہ تھا کہ ۔۔۔ شاہ اویس نورانی کھل کر سامنے آ گئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے وضاحت کی ہے کہ بلوچستان سے متعلق ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ٹوئٹر پر اپنے وضاحتی بیان میں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ’ میرے بلوچستان کے غاصبوں بارے ایک طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میرے مطالبے کے طور پر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی جز ہے اور کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہا کہ تھا کہ ’پی ڈی ایم تحریک کا آغاز کرنے کی وجہ یہ ہے کہ چور، ڈاکو، لٹیرے اور غاصبوں سے عوام کو نجات دلائی جائے ، ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔‘


Top