پوری دال کالی نکلی۔۔!! روانگی سے قبل بلاول بھٹو نے مریم نواز کو خفیہ طور پر کیا پیشکش کی تھی؟ جان کر آپ کو بے انتہا حیرت ہوگی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے میں بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت کی اور مریم نواز سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میرے لیے باعث صدمہ ہے، جس طرح گرفتاری کی گئی، وہ سندھ کی روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کو گرفتاری کے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو بلاول ہاؤس میں رہائش کی پیشکش بھی کی۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزار قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔