بریکنگ نیوز: نواز شریف کی واپسی یقینی۔!! وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، لیگی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے میاں نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کے خلاف

جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، اب اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کی وطن واپس کیلئے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی تقریر فوج پر حملہ اور انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔ جو زبان انہوں نے آرمی چیف کیخلاف استعمال کی، یہ جنرل باجوہ پر نہیں پاک فوج پر حملہ ہے۔