You are here
Home > پا کستا ن > اپوزیشن کی سیٹی گم ہو گئی!بڑوں کی لڑائی شروع،سینئر صحافی کامران خان نے بڑی خبر بریک کر دی

اپوزیشن کی سیٹی گم ہو گئی!بڑوں کی لڑائی شروع،سینئر صحافی کامران خان نے بڑی خبر بریک کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کردیا گیا، ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کےعوض ضمانت منظور کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں مزارقائد کے تقدس کی پامالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ض

مانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ ن لیگی رہنما کی گرفتاری پر سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کارکامران خان نےحیران کن ردعمل دیا تھا ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’طبل جنگ بج گیا بڑوں کیلڑائی شروع! پہلے تو چھوٹا اندر ہوگیا ہوٹل کا دروازہ توڑ کر کراچی پولیس بلاول کے عزیز ترین مہمان کو اٹھا کر لے گئی اور عزیز بھٹی شہید تھانے میں بند کردیا بڑوں کی لڑائی کے اس پہلے دلخراش وار کے بعد سے اب تک PDM بڑوں کی سٹی گم ہے کہیں سے کوئی آواز نہیں آئی۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’پی پی پی اب PDM مستقبل کی کھچڑی پکا رہی ہے اگر آج کیپٹن صفدرگرفتاری کے لئے کسی نے سندھ آئی جی کو اغوا کرکے ایف آئی آر کٹوائی تھانے میں بند کردیا سندھ حکومت کیا کررہی تھی جب اسکے پراسیکوٹر عدالت میں صفدر ضمانت کی بھر پور مخالفت کررہے تھے سندھ حکومت چاہے تو FIR واپس لے سکتی ہے‘‘۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’فخر کریں پاکستان میں جمہوریت جوبن پر ہے اپوزیشن جلوس دھڑا دھڑ ۰۰دھواں دار جلسے ٹی وی چینلز گھنٹوں Live تقاریر دکھاتے ہیں اپوزیشن لیڈرز وزیر اعظم عمران خان حکومت کے بخئیے ادھیڑ تے ہیں حتی کہ فوج کو بھی نشانہ بناتے ہیں کم از کم 50 اسلامی ممالک میں ایسی جمہوریت کی کوئی نظیر نہیں‘‘۔


Top