You are here
Home > پا کستا ن > بات 50 ہزار سے بھی بڑھ گئی ۔۔۔! کراچی میں کل ہونے والے اپوزیشن کے جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ سیکیورٹی ایجنسیوں نے حتمی رپورٹ جاری کردی

بات 50 ہزار سے بھی بڑھ گئی ۔۔۔! کراچی میں کل ہونے والے اپوزیشن کے جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ سیکیورٹی ایجنسیوں نے حتمی رپورٹ جاری کردی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے گزشتہ روز شہر قائد کراچی میں باغ جناح کے میدان میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جلسے کے حوالے سے

پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ جلسہ تاریخی تھا، جبکہ حکومت نے دعویٰ کیا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی کراچی کا باغ جناح میدان بھرنے میں ناکام رہیں۔اب جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی جلسے میں شرکاء کی تعداد تقریباً 60 ہزار کے قریب تھی، جبکہ آزاد ذرائع کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء کی تعداد 60 ہزار سے 70 ہزار کے درمیان تھی۔ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ جلسہ ناکام تھا، جلسے میں 40 ہزار افراد شریک ہوئے، جبکہ اسی میدان پر ماضی میں اکیلی تحریک انصاف لاکھوں افراد کے جلسے کر چکی۔ پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ جلسہ انتہائی کامیاب اور تاریخی تھا، جلسے میں 1 لاکھ 50 ہزار افراد شریک ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ جلسہ تاریخی تھا، جبکہ حکومت نے دعویٰ کیا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی کراچی کا باغ جناح میدان بھرنے میں ناکام رہیں۔اب جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی جلسے میں شرکاء کی تعداد تقریباً 60 ہزار کے قریب تھی، جبکہ آزاد ذرائع کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء کی تعداد 60 ہزار سے 70 ہزار کے درمیان تھی۔ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ جلسہ ناکام تھا، جلسے میں 40 ہزار افراد شریک ہوئے، جبکہ اسی میدان پر ماضی میں اکیلی تحریک انصاف لاکھوں افراد کے جلسے کر چکی۔ پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ جلسہ انتہائی کامیاب اور تاریخی تھا، جلسے میں 1 لاکھ 50 ہزار افراد شریک ہوئے۔


Top