پاک فوج ہی جمہوریت ہے ۔۔۔۔ شیخ رشید کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ،تفصیلات جان کر آپ بھی تائید کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہی ملک کی جمہوریت، معیشت اور ملک کا استحکام ہے،بدامنی پھیلانے والے ملک کے حالات خراب کرانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، نواز شریف کبھی واپس نہیں آئینگے۔ شیخ رشید کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے جلوس اپوزیشن

کا حق ہے لیکن اگر اپوزیشن نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ جلسے جلوسوں سے کورونا پھیلنے اور دہشت گردی کا بھی اندیشہ ہے، شرپسند عناصر پاکستان میں حالات خراب کرانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، پاکستان کی فوج کے خلاف سازش ہورہی ہے جس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں۔پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے پاک فوج پاکستان میں عدم استحکام نہیں ہونے دے گی، ملک کی جمہوریت فوج ہے۔ملکی معیشت فوج ہے اور ملک کا استحکام فوج ہے، پاکستان کی ترقی میں فوج کا کلیدی کردار ہے،ا وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کل بھرپور جواب اور واضح پیغام دیا کہ کچھ بھی ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا ہے کہ بچپن میں سینما میں فلم دیکھنے گیا تو شیخ رشید نے میری پٹائی کردی۔اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے چچا شیخ رشید کو کاپی کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ خاندان کے ہر فرد نے شیخ رشید کو شادی کرنے کا کہا ہے۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ضلع راولپنڈی میں ریکارڈ تعلیمی ادارے بنائے۔ مستقبل میں وفاقی وزیر بننا چاہتا ہوں۔ دیگر دلچسپ سوا ل و جواب بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5 منٹ پر جیو پر دیکھ سکیں گے۔