بریکنگ نیوز:اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں۔!! مریم نواز نے چُپ کا روزہ توڑ کر اچانک بڑا اعلان کردیا، ملکی سیاست میں ہلچل

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں، جاتی امرا ء میں مریم نواز کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے پہلا سیاسی پاور شو گوجرانوالہ جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، پی ڈی ایم کے تمام جلسوں میں پارٹی کی نمائندگی

مریم نواز شریف کریں گی۔ جاتی امرا رائیونڈ میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر، صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب کی شرکت، لیگی قیادت کے خلاف غداری کے مقدمات سمیت حکومتی انتقامی کارروائیوں اور ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف حکمت عملی پرمشاورت بھی کی گئی، اس کے علاوہ اجلاس میں گوجرانوالہ کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیئے گئے۔ نائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ہر جلسہ میں میاں نواز شریف کا بیانیہ ”ووٹ کوعزت دو” بیان کیا جائے گا، ووٹ کو عزت ملے گئی تو ہی عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام جلسوں میں پارٹی کی نمائندگی مریم نواز شریف کریں گی، پی ڈی ایم کے کراچی میں 18اکتوبر کے جلسے میں میں بھی مریم نواز شرکت کریں گی، اجلاس میں کی گئی مشاورت سے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کو بھی آگاہ کیا گیا۔