You are here
Home > پا کستا ن > مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟وزیراعظم عمران خان نے اعلان کر دیا

مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟وزیراعظم عمران خان نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ انڈیا کی پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی سازش ہے۔مولانا ڈاکٹرعادل خان کی شہادت کے افسوسناک واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جامعہ فاروقیہ کے


مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے۔ میری حکومت جانتی ہے اور میں نے بار بار ٹی وی پر بھی یہ کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے انڈیا اس کوشش میں ہے کہ شیعہ اور سنی علماء کو قتل کرکے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہم نے ایسی کئی کوششوں کو ناکام بنایا ہے، ہماری خفیہ ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس قتل کے ملزموں کو بھی گرفتار کرلیں گے۔وزیر اعظم نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مسالک کے علماء اس بات کو یقینی بنائیں کہ انڈیا کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اس مذموم سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتےکھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں کم کرنےکیلیےریاست تمام وسائل استعمال کریگی ، قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا پہلے سے ہی جائزہ لے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے لیا ۔ سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ حقیقی سپلائی کی قلت ہے یا مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ایسا ہوا ، اشیاکی قیمتوں میں اضافہ اسمگلنگ کی وجہ سے ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے ، ہم قیمتوں میں اضافے کی حقیقی وجوہات کا تعین کررہے ہیں ، بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ، تاہم آئندہ ہفتے حکمت عملی کے تحت ایکشن لیتے ہوئے قیمتوں کو کم کریں گے ، اور اس سلسلے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کےلیےریاست تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔دوسری طرف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں کہ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.24 فیصد بڑھ گئی ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 28 روپے مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 1 روپے اضافہ ہوا ،ٹماٹر18 اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ،انڈے فی درجن 16روپے مہنگے ہوئے ،مرغی برائلر 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق آلو1روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا،چاول،دہی اور لہسن مہنگا ہوا ،کیلے دال مونگ دال ماش اور گڑ کی قیمت میں کمی ،ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


Top