ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام پر پاکستان میں مظاہرین رات گئے سڑکوں پر نکل آ ئے ،اہم ترین شہر کو جام کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنےکیخلاف کراچی میں شدید احتجاج کیا گیا ہے،احتجاج میں امریکی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت اور اسے اسلام دشمنی قرار دیا گیا۔دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے کاامریکی اقدام کیخلاف احتجاجی ٕمظاہرے مین یونیورسٹی روڈ پر کیا گیا، مظاہرین نے نیپا چورنگی سے کراچی یونیورسٹی جانےوالی سڑک بند کردی اور شدید احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنےکیخلاف کراچی میں شدید احتجاج کیا گیا ہے،احتجاج میں امریکی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت اور اسے اسلام دشمنی قرار دیا گیا۔دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے کاامریکی اقدام کیخلاف احتجاجی ٕمظاہرے مین یونیورسٹی روڈ پر کیا گیا، مظاہرین نے نیپا چورنگی سے کراچی یونیورسٹی جانےوالی سڑک بند کردی اور شدید احتجاج کیا گیا۔احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی اور نیپا چونگی سے یونی ورسٹی جانے والوں کو ذہنی اذیت کا سامنا ہواوزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکا کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر کہا کہ امریکا کی اسلام دشمنی کا اس سے بڑا نمونہ آج سے پہلے نہیں دیکھا ۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے لہولہان امت مسلمہ کو مزید ایک زخم ملے گا ۔ان کا مزید کہناتھاکہ امریکی اقدام سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے ،واشنگٹن کا یہ عمل سے مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کردے گا اور دو ریاستوں کا حل دفن ہوجائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اقدام سے فلسطینی اور مسلم دنیا مشتعل ہوگی۔(ع،ع۔ن)