شہر قائد میں موٹر سائیکلیں چھیننے والی لڑکی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی مردانہ کپڑے پہن کروارداتیں کرنے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی

کراچی(ویب ڈیسک)ماڑی پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث خاتون کوگرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ماڑی پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث مردوں کے بھیس میں بینش عرف کاٹو نامی خاتون کو گرفتارکرکے اس کے قبضے

سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ماڑی پور پولیس کے مطابق گرفتارخاتون اپنے 2 ساتھیوں واصت عرف دادا اور چھوٹو کے ساتھ وارداتیں کرتی ہے ،ملزمہ کے دونوں ساتھی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں ،انھوں نے بتایا کہ گرفتارخاتون کو تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کردیا ہے اور خاتون کوویمن ساوتھ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں مردانہ کپڑوں میں وارداتوں کے بارے میں لڑکی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کپڑے پہننے کا مقصد یہ تھا تاکہ کوئی بھی اس کو لڑکی دیکھ کر کمزور نہ سمجھے ۔