’پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں اور آپ کے تحفے نے مجھے ‘ برطانوی شہزادے نے صدر مملکت پاکستان کیا خط لکھ دیا؟ جان کر آپ بھی عمران خان کو مان جائیں گے

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ چارلس نے آموں کا تحفہ بھیجنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر شکریہ ادا کیا۔ترجمان ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس نے آموں کا تحفہ بھجوانے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔شہزادہ چارلس نے خط میں لکھا کہ پاکستان کے بہترین آموں کا تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی

اور آموں کا تحفہ بھجوانے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں، میں اور اہلیہ اس شاندار تحفے کے معترف ہیں۔خیال رہے کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ممالک میں لوگ آموں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔