شہباز شریف بہت خوش ہیں اور ۔۔۔ “ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد ڈی جی نیب لاہور کا حیران کن بیان

لاہور(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیور لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بہت خوش ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد

نے شہباز شریف کو گھر سے کھانا اور ادویات لانے کی اجازت ہے۔ شہباز شریف بہت خوش ہیں۔۔ مکمل آرام سے ہیں، بستر گھر سے لائے ہیں، کتابیں بھی پڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سیاسی جماعتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی باتیں کر رہے ہیں۔ ایسی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ہم میرٹ پر چل رہے اور میرٹ پر ہی چلیں گے۔ڈی جی نیب نے کہا کہ چیرمین نیب کے میرٹ پر واضح احکامات ہیں۔ جس کیخلاف ثبوت ہوں گے، کارروائی اسکے خلاف ہی ہوگی۔اگر ثبوت اپوزیشن کیخلاف زیادہ ہیں تو کام اسی پر ہوگا۔