بار بار کہوں گا نواز شریف ناقابل اعتبار ہے ، اس پر جو اعتبار کرے گا وہ ۔۔۔۔۔ پی پی پی رہنما اعتزاز احسن نے سچی اور حیران کن بات کہہ ڈالی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزازاحسن کا کہنا کہ ہے مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اعتماد کے معاملے میں صفرہیں،ان پراعتماد نہیں کیا جا سکتا ہے،نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ میں نے اپنی پارٹی کومتنبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بچ کر رہیں،مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف پارٹی رہنماؤں پر اعتماد نہیں

کرتے ہیں۔اپنی پارٹی سے کہوں گاکہ مسلم لیگ (ن)کے قائد کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔نوازشریف کی بداعتمادی کی ایک تاریخ ہے۔جلاوطنی یویاشہبازشریف کووزیراعظم بناناہو،۔نوازشریف کسی سے بھی خیانت کرنے سے دریغ نہیں کریں گے،لیکن یہ بات میں ضرورکہوں گاکہ وہ اقتدارکیلئے کسی بھی حدتک جانے کیلئے تیارہوجاتے ہیں،اعتزازاحسن نے کہامیاں نوازشریف مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے تھے،اس وقت بھی کسی سے مشورہ نہیں کیاتھا،میاں صاحب اپنے پارٹی رہنماؤں پربھی مشاورت نہیں کرتے۔انہوں نے شہبازشریف کی بجائے شاہدخاقان عباسی کووزیراعظم بنادیاتھا،نجی ٹی وی کودیے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں بار باریہی کہوں گالہ مجھے نواز شریف پریقین نہیں ہے،تاہم میاں نوازشریف کی جانب سے بیان سامنے آیاتھا کہ انہیں آصف زرداری پربھرپوراعتماد ہے۔اوروہ پی ڈی ایم کاحصہ رہیں گے۔ان کی عزت میرے دل میں ہے،جبکہ میاں نوازشریف نے آصف علی زرداری کے خلاف خواجہ آصف کے بیان سے بھی لاتعلقی کااظہارکیاتھا کہ یہ انکی پارٹی پالیسی نہیں ہے۔