بریکنگ نیوز: خراب کارکردگی لے ڈوبی۔!! وزیراعظم عمران خان کا تحریک انصاف کے سرگرم رہنما سے استعفیٰ طلب، ہر طرف ہلچل مچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ متاثرکن کارکردگی نہ ہونے کے سبب استعفیٰ طلب کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے رابطہ ہوا ہے۔ تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی

سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے فردوس شمیم نقوی کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر وفاقی وزرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کراچی میں گیس بحران پر انہوں نے نہ صرف پی ٹی آئی حکومت بلکہ وزیراعظم عمران خان پر بھی شدید تنقید کی تھی۔ بعد ازاں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام کے ذریعے سخت الفاظ استعمال کرنے پر معافی بھی مانگی تھی تاہم آج ان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا۔ فردوس شمیم نقوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔