بڑا سیاسی تہلکہ۔!! (ن) لیگ کا حریم شاہ سے رابطہ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کا حریم شاہ سے رابطہ ، حکومتی وزراء و ترجمانوں کی ویڈیوز لیک کروانے کا ٹاسک کمرشل بنیادوں پر دیا جائے گا تاکہ طلال چوہدری کی مبینہ تنظیم سازی والا سکینڈل دب سکے۔ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کی اپنی ہی جماعت مسلم لیگ کی

خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب سکینڈل کے بعد حکومتی وزراء فیاض الحسن چوہان ، شہباز گل اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مبینہ سکینڈل کے حوالے سے ٹک ٹاک متنازعہ سٹار حریم شاہ سے رابط کیا جا رہا ہے تاکہ حکومت وزراء اور ترجمانوں کو خاموش کیا جا سکے۔ اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی اختیار کرکے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں!‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’تبدیلی جائے جہنم میں‘۔ سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو بھی اپنی ٹویٹس کا موضوع بنایا اور بتایا ہے کہ وہ اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی وڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھونچال بپا رہا ہے۔