بڑا سیاسی تہلکہ: نواز شریف کے بیانیے کیخلاف (ن) لیگ میں بغاوت۔۔۔ رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے بعد ایک اور MPAنے اپنے قائد کے بیانیے کو وطن مخالف قرار دے دیا

خانیوال (ویب ڈیسک) جلیل شرقپوری کے بعد ایک اور لیگی ایم پی اے فیصل خان نے نواز شریف کی تقریر سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔ خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نے فیصل خان نیازی نے نواز شریف کی تقریر کو پاکستان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کوئی بھی

محب وطن پاکستانی اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ میں نواز شریف کے اس بیانیے کی پرزور مذمت کرتاہوں اور اعلانیہ طور پر کہتا ہوں میں اس کی حمایت نہیں کرتا۔ اور مجھے یقین ہے کے میرے جیسے کئی محب وطن لیگی ارکان اسمبلی اور کارکن اس تقریر سے ناخوش ہیں۔ نواز شریف کا موجودہ بیانیہ پاکستان مخالف قوتوں کے بیانیے کا عکس ہے اور یہ پاکستان کی حفاظت کرنے والوں کے خلاف ہے۔ یہ بیانیہ پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی توہین ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے نواز شریف کے تقریر کی مذمت کرتے ہوئے اس بھارت کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔ جس مسلم لیگ ن نے جلیل شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا، اعجاز چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر میاں جلیل شرقپوری کے موقف کو سراہا۔