You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کے سیاسی فرزند!! مریم نواز کے جانثار سپاہی۔۔۔ طلال چوہدری نے خاتون سے چھیڑخانی کرنے پر میڈیا سے حیران کُن درخواست کردی

نواز شریف کے سیاسی فرزند!! مریم نواز کے جانثار سپاہی۔۔۔ طلال چوہدری نے خاتون سے چھیڑخانی کرنے پر میڈیا سے حیران کُن درخواست کردی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کے سیاسی فرزند ، مریم نواز کے جانثار سپاہی طلال چوہدری نے میڈیا سے درخواست کر دی۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے سیاسی فرزند مریم نواز کے جانثار طلال چوہدری نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے حوالے سے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ

وہ ابھی اس کیس کے بارے میں وکسی قسم کی خبر نہ دیں۔ طلال چوہدری کہتے ہیں کہ وہ جلد اس واقعہ کے متعلق اپنا موقف دیں گے طلال چوہدری کہتے ہیں کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،وہ کہتے ہیں کہ واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا۔ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں وہ کہتے ہیں کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے۔ دوسری جانب مبینہ جھگڑے کے وقت کی طلال چوہدری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں طلال چوہدی کہہ رہے ہيں کہ انہیں تنظیم سازی کا کہہ کر یہاں بلایا گیا، ان کا فون لے لیا گیا، فون ملے گا تو سب سامنے آجائے گا،م یرا موبائل فون چھینا گیا ہے، میرا بازو ٹوٹا ہوا ہے، کسی اعلیٰ افسر کو بلائیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 24 ستمبر کی رات 3 بجے خاتون ایم این اے کے گھر کے سامنے پیش آیا،ابھی تک کسی فریق نے مقدمے کی درخواست نہیں دی ہے۔ دوسری جانب خاتون ایم این اے کے بھائی نے نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلال سے بھائی جیسا تعلق ہے، ان پر تشدد کی مذمت کی ہے۔


Top