You are here
Home > پا کستا ن > ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ سرکاری اعداد و شمار میں اعتراف کر لیا گیا

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ سرکاری اعداد و شمار میں اعتراف کر لیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی شرح 8.86 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی، انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 57 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ پیاز، مٹن، بیف، دہی، چاول، گڑ، آٹا، دال ماش اور انرجی سیور کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندہ مرغی، ایل پی جی گیس، دال مونگ جبکہ پھلوں میں کیلے اور سبزیوں میں لہسن کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔


Top