کپتان نے امت مسلمہ کا واحد بیٹا ہونے کا عملی ثبوت دے دیا ۔۔۔!!! پاکستانیوں کا سینہ فخر سے چوڑا کر دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کیا، عمران خان نہ صرف عالم اسلام کے ترجمان بلکہ عالمی رہنما کے طور پر سامنے آئے،عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے

کہا کہ ہمیں ایماندار رہنما ملا ہے جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلام کا مقدمہ لڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب سے قبل ہی بھارتی نمائندوں نے راہ فرار اختیار کر کے شکست تسلیم کی۔انھوں نے کہا کہ پہلے قیادت پاناما، اقامہ اور جعلی اکاؤنٹس والوں کے پاس تھی، پہلے ہاتھ میں پرچی، جھکے سر اور ڈو مور پر جی حضور کہنے والے تھے، پہلے مودی کو گھر بلاتے تھے، جندال کی دعوتیں ہوتی تھیں، کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقاتیں تھیں جو کلبھوشن کا نام لینے کے قابل نہیں تھے ۔انھوں نے کہا کہ کرپشن سے بھرپور زرداری لیگ ڈرون حملوں پر خاموش تھی، زرداری لیگ آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے مزید ڈرونز کا مطالبہ کرتی تھی، کہتی تھی مزید ڈرون گراتے رہو ہم سنبھال لیں گے، کرپٹ قیادت کی وجہ سے ملک دہشت گردی کا شکار تھا لیکن آج پاکستان ٹیرر ازم سے نہیں ٹورزم سے پہچانا جانے لگا ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج دنیا ڈو مور کا مطالبہ نہیں کرتی بلکہ افغانستان میں مدد کی درخواست کرتی ہے، عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا ، آج دنیا میں پاکستان، اسلام کا اصل بیانیہ سامنے آ گیا ہے۔ مسلمانوں کو آج مضبوط آواز مل گئی ہے جو اقوام عالم میں گونج رہی ہے، پورا عالم اسلام آج شکریہ عمران خان کہہ اٹھا ہے۔