You are here
Home > پا کستا ن > ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ ۔۔۔ عمران خان کیا ہدایات کر چکے ہیں؟ نہ چاہتے ہوئے بھی شبلی فراز سب کچھ بتا گئے

ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ ۔۔۔ عمران خان کیا ہدایات کر چکے ہیں؟ نہ چاہتے ہوئے بھی شبلی فراز سب کچھ بتا گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ٹک ٹاک پر پابندی کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانت اور بد اخلاقی پر پریشان ہیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اس کی روک تھام کے لیے ہدایت کی ہے کیونکہ ایسا نہ

ہوا تو اس کے نتیجے میں پاکستانی معاشرے کی سماجی و مذہبی اقدار تباہ ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے مجھ سے اس حوالے سے ایک دو بار نہیں بلکہ 15 سے زائد مرتبہ بات کی۔وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی میڈیا اور سوشل میڈیا اور اس کی ایپلی کیشنز کے ذریعے پھیلنے والی بد اخلاقی کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔وزیراعظم کہتے ہیں عریانیت کی وجہ سے بچوں اور خواتین کے ر ے پ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔شبلی فراز نے مزید بتایا کہ حال ہی میں وزیراعظم نے بتایا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس معاشرے کی اقدار کو زبردست نقصان پہنچا رہی ہیں لہذا اسے بلاک کرنا چاہئیے۔وزیراعظم کو بتایا کہ سب سے پہلے ان ایپس سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ معاشرے کا احترام کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی غیر اخلاقی معوا شئیر نہ ہو۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیراعظم ایسے شخص ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی مغرب میں گزاری لیکن وہ ہماری سماجی و ثقافتی اقدار کو سمجھتے ہیں جن کا تفظ کرنا چائیے۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے ٹک ٹاک سے کہا ہے کہ ، غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کو پاکستان میں دیکھے جانے کے لیے فوری طور پر بلاک کرے۔پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پرموجو د غیر مہذب / غیر اخلاقی /نامناسب مواد کے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کیا ہے۔ پی ٹی اے نے فوری طور پر قابل اعتراض مواد کو ہٹانے اور غیر قانونی مواد کے پھیلائو میں پلیٹ فارم کے استعمال کو روکنے کے لئے ٹِک ٹاک سے رابطہ کیا ہے۔


Top