ملکی نوعیت کے اہم ترین کیس میں عدالت برہم ۔۔۔ پیروی نہ کرنے پر کس بڑے پولیس افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) میڈیا ہاﺅسز پر اٹیک سے متعلق کیس میں عدالت گواہوں کی عدم حاضری پر برہم ہو گئی اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میڈیا ہاؤسزپراٹیک سے متعلق کیس کی اینٹی ٹیرارزم عدالت میں سماعت ہوئی،فاروق ستار

،گلفرازخٹک، شاہدپاشااوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت گواہوں کی عدم حاضری پربرہم ہو گئی اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے کہاکہ گواہوں کوپیش نہیں کرناتواتنے لوگوں کوکیوں پکڑرکھاہے؟،عدالت نےدیگرپولیس افسران کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی ۔دریں اثنا اشتعال انگیزتقاریرکے 27 مقدمات کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،رہنماایم کیوایم رؤف صدیقی،خواجہ اظہارالحسن پیش نہ ہوئے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی۔