You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے چند ثانیے قبل عمران خان کو افغان صدر کا فون ۔۔۔کیا یقین دہانی کروا دی گئی ؟ بھارت کی نیندیں حرام کر دینے والی خبر

بریکنگ نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے چند ثانیے قبل عمران خان کو افغان صدر کا فون ۔۔۔کیا یقین دہانی کروا دی گئی ؟ بھارت کی نیندیں حرام کر دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغان امن عمل اور باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ کیا گیا ۔اس موقع پر Talban اور افغان حکومت مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان

نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیااور افغان امن عمل کے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، مثبت کوششوں سے امریکہ Talban امن معاہدہ اور انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرکے بھارت کا اصل چہرہ اقوام عالم کو دکھائیں گے۔ وزیراعظم اسلاموفوبیا اور کووڈ-19 کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو بھی اجاگر کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کا ریکارڈ شدہ خطاب رات 9 بج کر 20 منٹ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نشر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کورونا وبا کے سبب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ سالانہ اجلاس اس بار ورچوئل ہورہا ہے جب کہ اجلاس میں رہنماؤں کا ریکارڈ کیا گیا خطاب نشر کیا جارہا ہے۔


Top