You are here
Home > پا کستا ن > وزیر اعظم عمران خان نے حتمی اعلان کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہےکہ بد فعلی کے ملزمان کو عوامی مقامات پر لٹکانے کے بارے میں کوئی قانون نہیں لایا جارہا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ کابینہ میں بد فعلی سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ ہوگیا ہے ،حکومت کی طرف

سے عورتوں، بچوں، خواجہ سراؤں پر بد فعلی سے متعلق بل جلد آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بد فعلی کرنے والے کی سزا کا تعین ابھی نہیں ہوسکا ہے، میڈیا سمیت کسی کو بھی متاثرہ فرد کا نام افشا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جو بھی بد فعلی کا شکار ہونے والے کی شناخت ظاہرکرے گا اسے سخت سزا دی جائےگی۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس میں بھی خواتین کو بڑی تعداد میں بھرتی کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ بد فعلی کرنے والےکو سرعام لٹکانے کی سزا دےکر عبرت کا نشانہ بنایاجائےگا، اس حوالے سے ایک بل بھی تیار کررہے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جو بچوں کے ساتھ بد فعلی کرتے ہیں وہ انسان نہیں، جانور ہیں، وزیر اعظم نے اس حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی ہے، بد فعلی کا شکار افراد کے کیسز رپورٹ کرنے کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں سے بد فعلی کے واقعات بڑھ رہے ہیں کیونکہ لوگوں میں خوف نہیں، بعض وزراء اور ارکان پارلیمان انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن حقوق انسانوں کے ہوتے ہیں، جو بچوں کے ساتھ بد فعلی کرتے ہیں وہ انسان نہیں، جانور ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ایک انٹرویو میں بد فعلی کے مجرم کو نامرد کرنے کی تجویز دے چکے ہیں تاہم ان کی اپنی جماعت کے کچھ وزراء اور پیپلز پارٹی موت کی سزا دینے کے خلاف ہے۔


Top